ابنا: خبروں کے مطابق شامي فوج نے دمشق کے نواحي علاقے زبداني ميں دہشتگردوں کے ايک خفيہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد اسے تباہ کرديا ہے۔ اس لڑائي ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ شامي فوج نے اسٹريٹجک اہميت کي حامل ايک پہاڑي کا کنٹرول بھي حاصل کرليا ہے۔ شامي فوج نے دہشتگردوں کا تعاقب جاري رکھتے ہوئے عيسائي آبادي والے علاقے معلولہ کے قريب بھي دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو منہدم اور متعدد دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے۔ايک اور اطلاع کے مطابق شامي فوج نے مرکزي صوبے حمص کے نواحي علاقے الوعر ميں دہشتگردوں کے لئے اسحلہ لے جانے والي ايک گاڑي کو ضبط اور اس کے ڈرائيور کو گرفتار کرليا ہے۔ ادھر حسکہ کے علاقے ميں دوبموں کو بروقت ناکارہ بناکر دہشتگردي کي بڑي کوششوں کو ناکام بناديا گيا ہے۔ شامي فوج نے اسي علاقے ميں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر قبضہ کرکے بڑي تعداد ميں جعلي دستاويزات اور مہريں برآمد کرلي ہيں۔ دوسري جانب شامي فوج نے ملک کے مختلف علاقوں کو بھي دہشتگردوں کے قبضے سے چھڑاليا ہے جبکہ شمالي حلب کےعلاقے خناصر کے بڑے حصے کو دہشتگردوں سے آزاد کراليا ہے۔ اس حملے ميں متعدد دہشتگرد بھي مارے گئے ہيں۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461992
شامي فوج کے ساتھ ہونے والي جھڑپوں ميں دہشتگرد گروپ جبہت النصرہ کے درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں۔